سندھ حکومت کا بینظیر ہاری کارڈ کی طرز پر صوبہ میں یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیرزراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کا زراعت کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کی طرح یوتھ کارڈ لانےکا فیصلہ کیا ہے، سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے یوتھ کارڈ کے لئے بجٹ میں 1 ارب روپے کی بھی رقم مختص کردی ہے۔نوجوانوں کو یوتھ کارڈ میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سندھ حکومت رواں سال 11 یوتھ ڈولپمینٹ سینٹرز قائم کرے گی،تاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو فروغ دیا جاسکے۔ یوتھ کارڈ جن نوجوانوں کا بنے گا وہ ڈائریکٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےساتھ رابطہ میں ہونگے۔زراعت کو نصاب میں شامل کیا جائے اور قرآن پاک ترجمے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے، تاکہ مذہبی اور زرعی تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔

جواب دیں

Back to top button