ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے منظور شدہ سکیم پلان کی خلاف ورزی پر ہاؤسنگ سکیم کا دفتر سیل کر دیا، ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گلبرگ میں غیرقانونی کمرشل املاک/کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 17 املاک سر بمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے منظور شدہ سکیم پلان کی خلاف ورزی پربینکرزایونیو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بیدیاں روڈکا دفتر سیل کر دیا۔ بینکرزایونیو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے منظورشدہ پلان میں تبدیلی کر کے پبلک بلڈ نگ سائٹس پر تجاوزات بنا رکھی تھیں۔ سوسائٹی میں غیرقانونی تجاوزات اور غیرقانونی کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ آپریشن سے پہلے سوسائٹی کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن ڈائریکٹرپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز اسد اللہ چیمہ کی زیر نگرانی کیا گیا۔ غیرقانونی کمرشل املاک/کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبر گ میں کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 17املاک کو سربمہر کر دیا۔ سیل کی املاک کے ذمے کمرشل فیس کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری سدرہ تبسم نے کیا۔
Read Next
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
5 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
6 دن ago
ایل ڈی اے ٹیموں کا مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،191املاک سربمہر
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
6 دن ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
7 دن ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
7 دن ago


