ڈی سی آفس لاہور میں رواں سال کی تیسری کھلی کچہری ،سید موسیٰ رضا نے سائلین کے مسائل کے حل کی ہدایات جاری کیں

ڈی سی آفس لاہور میں رواں سال کی تیسری کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کی. اسسٹنٹ کمشنر سٹی و اسسٹنٹ کمشنر راوی و دیگر بھی ان کے ساتھ موجود تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو توجہ سے سنا اور سائلین کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کی ہدایت کی.

انہوں نے ہدایات کی کہ کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل تاخیر کا شکار نہ ہو..کھلی کچہری میں ریکارڈ کی درستگی، ریونیو سے متعلق کیسز، ڈومیسائل، انکم سرٹیفکیٹس و دیگر کیسز کی شنوائی کی گئی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے.

جواب دیں

Back to top button