وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ،سدرن کوریڈور، ایل ڈی اے سٹی تا پائن ایونیو سٹرکچر پلان روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے نیلم روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ممبر صوبائی اسمبلی رانا راشد منہاس، ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمران اور ن لیگی مقامی قیادت نے شرکت کی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان نذر نے بریفنگ دی۔نیلم روڈ، سدرن کوریڈور، ایل ڈی اے سٹی کو پائن ایونیو سے کنیکٹ کرے گا۔سدرن کوریڈور نیلم روڈ منصوبہ ایل ڈی اے سٹی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔پائن ایونیو سے ایل ڈی اے سٹی تک13.8کلومیٹرطویل ”نیلم روڈ “تعمیر کی جائے گی۔نیلم روڈ کی تکمیل کے منصوبے کو دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پیکج وَن”پائن ایونیو سے ریلوے لائن “اورپیکج ٹو”ہلوکی سے جناح سیکٹر ایل ڈی اے سٹی “پرمشتمل ہے۔جیا بگا روڈ پر ریلوے لائن پر انڈرپاس تعمیر کیا جائے گا۔نیلم روڈ 2رویہ اور2لین پر مشتمل ہوگی۔ریلوے کراسنگ پر 3لین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیاجائے گا۔سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے یومیہ لاکھوں گاڑیاں مستفید ہونگی،6.93 ارب کی لاگت سے نیلم روڈ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلم روڈ لاہور شہر کے رہائشیوں کے لیے ایک نیا سدرن کوریڈور ہوگا۔نیلم روڈ کی تعمیر سے ایل ڈی اے سٹی اور پورے علاقے کی شکل بدل جائے گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں جنہوں نے دیرینہ مسلہ پر توجہ دی۔ایل ڈی اے رواں سال شہر کی کل 5 اہم سٹرکچر پلان روڈز پر کام کرے گا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کازیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
1 ہفتہ ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
1 ہفتہ ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
1 ہفتہ ago


