*نیوٹریشن انٹرنیشنل وفد کی پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر آمد؛ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے خصوصی ملاقات*

پنجاب کی عوام کی اچھی صحت کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام، نیوٹریشن انٹرنیشنل وفد کی پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر آمد ہوئی، وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی،

ملاقات میں فوڈ فورٹیفیکشن کے فروغ پر تبادلہ خیال اور خوراک میں مائیکرو نیوٹرینٹس شامل کرنے پر بات چیت کی گئی، اچھی صحت کے لیے فوڈ فورٹیفیکشن اہم ضرورت قرار، موثر لائحہ عمل فوری تیار کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا فوڈ سیکیورٹی، فورٹیفیکشن کی اہمیت اور نیوٹریشن میں بہتری کے لیے مشترکہ مہم چلائی جائیں گی۔ فورٹیفیکشن سے خوراک میں ضروری وٹامنز اور منرلز شامل کیے جائیں گے، غذائی کمی کو پورا کرنے، بیماریوں سے بچاؤ کے لیے فورٹیفیکشن لازم ہے۔نمک میں آئیوڈین، آٹے میں آئرن، زنک،گھی آئل میں وٹامن اے ڈی کی فورٹیفیکشن کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خوراک میں فورٹیفیکشن سے انسانی جسم میں آئرن، آئیوڈین وٹامن کی کمی دور کی جاسکتی ہے، چیکنگ کے ساتھ ساتھ خوراک کو غذائیت سے بھرپور بنانا اولین ترجیح ہے۔خوراک میں بہتری کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ پروگرام مینیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل محمد داؤد نے کہا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی نیوٹریشن امور کو بہتر سے بہترین بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button