بلدیہ عظمٰی لاہور کے زونز کی سطح پر اختیارات ختم ہونے سے شہری خوار افسران بے کار ہو گئے ہیں۔اختیارات، ذرائع آمدن محدود ہونے سے پنجاب کی واحد میٹروپولیٹن کارپوریشن عملی طور پر اپاہج ہو گئی ہے۔رہی سہی کسر پنجاب حکومت نے اہم آسامیوں پرلوکل گورنمنٹ سروس کے افسران کی چھٹی اور صوبائی سروس کے افسران لگا کر نکال دی ہے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ سے قبل ہی ڈپٹی کمشنرز کو اتنا مضبوط کر دیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سروس کے افسران کی حثیت معمولی ملازم کی سی رہ گئی ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے زونز میں تعینات ڈپٹی چیف افسران اور زونل افسران کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ،میٹروپولیٹن آفیسر فنانس،میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ سمیت دیگر افسران بے اختیار ہو چکے ہیں۔چیف آفیسر، ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈکوارٹر ،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائریز، میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز، چیف پبلک ریلیشنز آفیسر سمیت اہم آسامیوں ڈپٹی کمشنر کی ٹیم کام کر رہی ہے۔تجاوزات کے حوالے سے لاہور میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اہم آپریشن چل رہا ہے جس کے حوالے سے ایم او ریگولیشنز کی جانب سے پہلے زونل آفیسر ریگولیشنز کو بے اختیار کیا گیا بعد ازاں انھیں اور عملے کو تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کے ماتحت کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی تجاوزات کے حوالے سے جرمانوں، سربمہر کی گئی دکانوں وغیرہ کو ڈی سیل کرنے سمیت دیگر اختیارات نہ دیئے گئے۔جس کی وجہ سے ضلع لاہور کے تجاوزات کے جرمانوں سمیت املاک کو ڈی سیل کروانے کے لئے شہریوں کو ٹاؤن ہال ایم او ریگولیشنز کے پاس کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں جو کبھی ملتے ہیں کبھی غائب اور اکثر اوقات سائن ہی نہیں کرتے جس سے شہری خوار ،بے روزگار اور روزی روٹی سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔تحریری طور پر دوبارہ تجاوزات نہ کرنے کا حلف دینے کے باوجود معافی کے لئے ایم او ریگولیشنز کے دفتر کے باہر سینکڑوں شہری شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے مایوس لوٹ آتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے مقامی سطح پر شہریوں کے مسائل حل اور داد رسی نہیں ہو رہی۔لاہور کے ارکان قومی اسمبلی اور سابق بلدیاتی نمائندے بھی شہریوں کا سامنا کرنے سے گریزاں ہیں۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ایم او انفراسٹرکچر اور زونل آفیسر انفراسٹرکچر بے اختیار ہیں۔جو عملی طور پر ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔ایم او فنانس اور ایم او پلاننگ عملی طور پر کھڈے لائن ہیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*راوی ٹاؤن میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن*
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،3 مسمار، دو سیل
3 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیموں کی شہر کی 121 امام بارگاہوں کی واشنگ اور جلوس کے روٹس کی صفائی،ستھرائی
5 دن ago
زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جائے،ایم او آر و ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کاشف جلیل
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن،6 عمارتیں سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کماہاں روڈ،آشیانہ روڈ آپریشن،دو مسمار دو سربمہر
1 ہفتہ ago



