وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ناجائز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا،ڈی جی پیرا کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے مجوزہ قوانین جبکہ ڈی جی فوڈ نوید شہزاد مرزا نے روٹی اور آٹے کے نرخوں اور کارروائیوں بارے آگاہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر غیر قانونی ذخیرہ کرنیوالے عناصر کی نشاندہی کی جائے گی، پنجاب میں بین الاضلاعی آٹا و گندم ترسیل پر کوئی پابندی نہیں، ناجائز ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے بین الصوبائی ترسیل کیلئے فوڈ ڈائریکٹوریٹ کا پرمٹ لازم ہوگا، متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محض کاغذی گندم خریدنے اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے فوڈ ڈائریکٹوریٹ کو ماضی میں گندم سٹاک رکھنے والے لائسنس ہولڈرز کا تقابلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی،محکمہ لائیو سٹاک، زراعت افسران اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
3 دن ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
3 دن ago
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
1 ہفتہ ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
Related Articles
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ایک ہفتہ میں88 ہزار سے زائد انسپکشنز55لاکھ66 ہزار جرمانہ-سیکرٹری فوڈ سیفٹی
2 ہفتے ago
ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر ای اے ڈی اے عامر حسین اور سیکرٹری اعجاز سلیم منیس معطل
4 ہفتے ago
پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور طلب و رسد کی 24/7 نگرانی جاری ہے-ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago

