لاہور شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا اور ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب و صفائی آپریشنز کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور نے واسا و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام سورنگ مقامات پر ایمرجنسی کیمپس نکاسی آب کیلئے فعال رکھے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام مشینری اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو بھی فعال رکھیں، ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں بارش کے بعد صفائی ردعمل دیں، واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں، انہوں نے کہا کہ انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے، بارشی پانی جمع ہونے کیصورت میں نشیبی علاقوں اور مین روڈز منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنائیں، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے اور مزید زیادہ بارش کیصورت میں ایمرجنسی ٹیمیں فوری ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے سورنگ پوائنٹس سے بارش ریکارڈ کی جارہی ہے، اقبال ٹاون، سبزہ زار، ڈھلنوال و دیگر ایریاز میں تیز بارش ہو رہی ہے، کمشنر لاہور نے تمام تحصیلوں کے اے سی ز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارپوریشنز عملہ کو پانڈنگ پر ردعمل دینے کیلئے فعال رکھیں، اے سیز اپنی تحصیلوں کو نکاسیئ آب کے لیے مانیٹر کریں اور ضروت پر فوری رد عمل دیں۔کمشنر لاہور نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھے اور شہریوں کو ضرورت پر متبادل راستے دیئے جائیں، کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور ایمرجنسی کیصورت میں اطلاع کریں۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






