ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کے باہری حصے اور بھاٹی چوک کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔داتا دربار کے باہر پیڈسٹرین انڈر پاس مکمل کر لیا گیا ہے۔پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک کے ترقیاتی کام فنشنگ کے آخری مراحل میں ہے۔بھاٹی چوک کے اطراف گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ کا کام تکمیل کے قریب ہے۔بھاٹی چوک پر مزدوروں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ مزدور بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے حضرت علی ہجویری انڈرپاس پر ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اندورن سرکلر روڈ پر املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے پائلٹ منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایک موریہ، دو موریہ پل، ریلوے وال اور سرکلر روڈ کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزادی چوک پر ڈانسنگ فاؤنٹین کی تنصیب کا کام تکمیل کے قریب ہے۔ریلوے اسٹیشن کے باہر قلیوں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ قلی بنایا گیا ہے۔شیرانوالہ فلائی اوور کے نیچے تجاوزات ختم کرکے خوبصورت سیٹنگ ایریا ڈویلپ کیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے اطراف پانی کے چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
14 گھنٹے ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
16 گھنٹے ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
5 دن ago






