وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پوری پاکستانی قوم خصوصاً صوبے کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 85 سال قبل جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا تھا اور اس مقصد کے حصول کیلئے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے سات سال بعد ہی وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے. ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کیلئے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مملکت خداداد کی بقا و سلامتی اور اس کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ایمانداری کے ساتھ اس امانت کی حفاظت کریں اور ان افکار و نظریات پر کاربند رہیں جو پاکستان کے حصول کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کو ایک عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قوم کے ہر فرد اور طبقے کو حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے پاکستان کا قیام ممکن بنایا اور اب ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ آج ہم سب کیلئے تجدید عہد کا دن ہے ۔ ہم سب نے آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کوانصاف اور قانون کی بالادستی پر مبنی ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے.
Read Next
5 گھنٹے ago
محمد سہیل خان آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کر دیا
5 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ٹیوٹا کا اہم اجلاس
1 دن ago
خیبر پختونخوا، تنخواہوں سے محروم سینیٹیشن کمپنی کے 25 ملازمین کی برطرفی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
2 دن ago
واسا کمپنی بنوں کے ملازمین کا چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرپریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
2 دن ago
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی
Related Articles
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری
2 دن ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
3 دن ago




