وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا صاف پانی اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ بریفنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی کی مسلسل فراہمی کا مشن جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے صاف پانی اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،ڈی جی صاف پانی اتھارٹی نے ہنگامی اقدامات اور جاری ریلیف آپریشن بارے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین تک گاڑیوں اور کشتیوں کی مدد سے اب تک 19 لاکھ لیٹر سے زائد پانی فراہم کیا جا چکا ہے، 6 لاکھ 50 ہزار سیلاب متاثرین تک صاف پانی پہنچایا جا چکا ہے، اب تک سیلاب متاثرین میں 90 ہزار سے زائد پانی کی بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہیں، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی ہدایات پر خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں پانی کی تقسیم کو تیز کیا جائے، مزید 29 الٹرا فلٹریشن ہینڈ پمپس، 19 موبائل سولر فلٹریشن پلانٹس کی مدد سے متاثرین سیلاب کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور تمام ادارے سیلاب متاثرین کی داد رسی کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button