واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی اتھارٹی کوہاٹ کے چیئرمین یونین زین عالم نے آج ٹی ایم او کوہاٹ سے ایک اہم ملاقات کی جس میں دونوں اداروں سے متعلق متعدد کلیدی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

ملاقات کا مقصد WSSC کے ورکرز کو درپیش مسائل کے فوری حل اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات کے دوران خاص طور پر WSSC کے واجبات کی جلد از جلد ادائیگی پر زور دیا گیا، تاکہ ادارہ مالی طور پر مستحکم ہو کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کر سکے۔ اس موقع پر ٹی ایم او کوہاٹ نے چیئرمین یونین کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یونین کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ادارے کے ساتھ بھرپور اشتراک عمل جاری رکھا جائے گا۔ چیئرمین یونین زین عالم نے ٹی ایم اے کے مثبت رویے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کی ترقی کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ WSSC کوہاٹ ایک عوامی خدمت کا ادارہ ہے اور اس کی مضبوطی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ملاقات کو باہمی روابط کے فروغ اور ادارہ جاتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں مثبت نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔






