میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور بلدیاتی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر یونین کمیٹی (UC) کو ماہانہ ایک لاکھ روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ رقم صرف اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی اور مین ہول کورز کی تنصیب یا تبدیلی کے لیے استعمال کی جائے گی، اس اقدام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے اور ادائیگی کا آغاز دسمبر سے ہوگا، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شہر میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام اور مقامی سطح پر بلدیاتی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC)، ٹاؤنز اور یونین کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں ان میں سے ہر یو سی کو پہلے ماہانہ پانچ لاکھ روپے فراہم کیے جا رہے تھے، تاہم متعدد یونین کمیٹیوں نے اس رقم کو ناکافی قرار دیا، جو ان کے معمول کے کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ بن رہی تھی، ان تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت نے ہماری درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ہر یونین کمیٹی کا بجٹ بڑھا کر 12 لاکھ روپے ماہانہ کر دیا تھا، اس سلسلے میں کے ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر یونین کمیٹی کو مزید ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، جو صرف اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور مین ہول کورز کی ضروریات پر خرچ ہوں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اگرچہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) اور کے ایم سی دونوں کی جانب سے مین ہول کورز فراہم کیے جا رہے ہیں، تاہم شہریوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ایک اضافی قدم اٹھانا ضروری سمجھا گیا ہے، یہ رقم میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز (MUCT) اکاؤنٹ سے جاری کی جائے گی، جس کے بعد ہر یو سی عوامی شکایات کا فوری حل، محلوں کی انفراسٹرکچر میں بہتری، اور ضروری بلدیاتی خدمات زیادہ مؤثر انداز میں فراہم کر سکے گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی حفاظت اور بہبود ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے، اور یہ فیصلہ ایک محفوظ، روشن اور بہتر طور پر منظم کراچی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، میئر کراچی نے مضبوط بلدیاتی نظام کی حمایت پر صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
23 گھنٹے ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






