خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتیں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کیوجہ سے مفلوج ہیں،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل

خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات دو مراحل 19 دسمبر 2021 اور 31 مارچ 2022 میں ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتیں صوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی کیوجہ سے مفلوج ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں مقامی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات فراہمی کیوجہ سے عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی میسیر ہورہی ہیں مگر بد قسمتی خیبرپختونخوا میں سابقہ وزیر اعلی محمود خان کے وقت سے لیکر اج تک مقامی حکومتوں کے ساتھ تاریخ کا بدترین ظلم کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت آئین قانون انصاف کی بات کرتی ہے مگر خیبرپختونخوا میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ آبادی کے منتخب کردہ 29 ہزار سے زیادہ بلدیاتی نمائندوں کیساتھ پی ٹی آئی کے دور حکومتوں میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ناروا ظلم شدید نا انصافی کی جا رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو اپنے قانونی آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جو حقوق پشاور ہائی کورٹ میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا طویل عدالتی کیس کے بعد جیت چکی ہیں۔ ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن این سی چئیرمین انتظار علی خلیل کیطرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کو جمہوریت کی نرسری کہا جاتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کتنے ممبران صوبائی اسمبلی مقامی حکومتوں کے نمایندگان رہ کر صوبائی اسمبلی پنچے ہے مگر خیبرپختونخوا میں جمہوریت کی نرسری کیساتھ جو ظلم کیا جارہا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔ ممبران ایسوسی ایشن کے مطابق سابقہ وزیر اعلیٰ سردار علی آمین گھنڈاپور نے نے نمایندہ تنظیم بلدیاتی نمایندگان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سے متعدد بار مذاکرات کرتے ہوئے مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام، بلدیاتی نمائندوں کو آئینی قانونی حقوق فراہمی کے لیے وعدے کیے جن کے منٹس موجود ہیں مگر افسوس کیساتھ کسی وعدے پر عملی اقدامات نا ہوسکے۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے 29 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تحریری خط جمع کرایا گیا ساتھ ہی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کو بھی خط پیش کیا گیا مگر اج تک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیر بلدیات کیطرف سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں بلکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں ناہی پی ٹی آئی صوبائی حکومت صوبہ خیبرپختونخوا میں فعال مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کی خواہ ہیں۔

ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عزیز اللہ خان مروت کے مطابق لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے صدر ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی قیادت میں متعدد بار پرامن احتجاج کیے، مختلف ادوار میں صوبائی حکومتوں سے مذاکرات کیے، عدالتی محاز میں قانونی جنگ لڑی جس میں عدالتی محاز پر کامیابی بھی ملی مگر صوبہ خیبرپختونخوا پشاور ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد بھی نہیں کروا رہی ہیں اس لیے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندوں کو عوامی حقوق کے حصول کی خاطر ایک دفعہ پھر پرامن احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے جس کے لیے جلد ہی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مشاورتی اجلاس میں احتجاج کا اعلان کریگی۔

لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا صوبائی حکومت بالخصوص وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے بصورت دیگر بھرپور پرامن احتجاج پر مجبور ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button