وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کیلئے سرکاری فیول بند کیا جائے گا۔سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ناگزیر سیکورٹی کے لئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی۔فیصلہ کیاگیاہے کہ سرکاری دفاتر میں ”ورک فرام ہوم ” کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئیگا۔ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔شہریوں کی سہولت کیلئے ای بزنس اور ”مریم کی دستک ” کے تحت سروسز جاری رہیں گی۔سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی۔سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی اور ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔پی آئی ٹی بی کو پیٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ، پولیس، پیرا اور دیگر اداروں کے نمائندے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیارکرنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزیدکہا ہے کہ ورک فرام ہوم کے تحت صرف اضافی سپورٹ سٹاف کی آمد و رفت بند کی جارہی ہے، دفاتر میں کام بند نہیں ہوگا۔نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری سٹاف بلانے کی ایڈوائزری ایشو کی جارہی ہے۔تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی جائے۔ زائد اور ناجائز کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کی جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ بحرانی صورتحال کے پیش نظرعوام آؤٹ ڈور فنکشن نہ کریں۔ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں۔ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشکل ترین بحران میں جراتمندانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مشکل حالات میں قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔بہادر قومیں مشکل حالات کا اتحاد، صبر اور دانش مندی سے مقابلہ کرتی ہیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،ستھرا پنجاب کی40 ہزار گاڑیاں اور1لاکھ 76 ہزار ورکرزکی اے آئی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ
15 گھنٹے ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی اہم اسامی پر گریڈ 17 کے جونیئر آفیسر عثمان غنی کی تقرری،مرتضٰی ملک تبدیل
1 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کے لئے جولائی کا ہدف دے دیا۔*
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش
2 دن ago






