پی اینڈ ڈی ،پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں پائیدار ترقی کے اہداف کے کردار کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں پائیدار ترقی کے اہداف کے کردار کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں کیا گیا۔ جس میں چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی بورڈ مسعود انور، ایڈشنل سیکرٹری ہاؤسنگ مدیحہ شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈاکٹر عامر شاہین پی اینڈ ڈی کے افسران اور سوشل سیکٹر سے منسلک سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ میں تین دن جاری رہے گی۔ گزشتہ روز ورکشاپ کے پہلے دن سوشل سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول بارے میں ٹریننگ ، دوسرے دن پروڈکشن اینڈ سروس سیکٹر اور تیسرے دن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کی تیاری بارے ٹریننگ دی جائے گی۔ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پنجاب ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ اور پی ار ایم پی یو پی اینڈ ڈی بورڈ کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد گلوبل پائیدار ترقی کے اہداف کے فریم ورک کے بارے میں آگاہی اور اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف کا پلاننگ، بجٹ اور پالیسی سازی میں کردار کو واضع کیا جائیگا اور ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کے لیے ایس ایم ڈی پی پورٹل کے بارے میں بھی شرکا کو تربیت دی جائے گی۔ اور ورکشاپ میں رزلٹ بیسڈ مانیٹرنگ فریم ورک کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button