معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا مولہنوال ملتان روڈ میں آئل یونٹ پر چھاپہ،10ہزار لٹر چربی، آلائشوں سے تیار آئل تلف، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔یونٹ میں موجود خام مال ضبط کر تلف کر دیا گیا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ

یونٹ میں چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کر کے ڈرموں میں پیک کیا جارہا تھا۔انتہائی لازم پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کام کیا جارہا تھا۔یونٹ میں کوڑے اور گندی کے ڈھیر،انتہائی گندا بدبودار ماحول پایا گیا۔ تیار گندے آئل کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ چربی ،آلائشوں سے تیار گندے آئل کو صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔بائیو ڈیزلبنانےکےلئے چربی آلائشوں سےتیار آئل کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا انتہائی لازم ہے۔ ملاوٹ مافیا خبردار! پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر قدم پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، سخت کارروائی ہوگی۔مضر صحت ناقص خوراک کے تمام کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے صحت مند پنجاب مشن میں منفی کردار ادا کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس ہے۔





