چارسدہ کے ہونہار طالب علم محمد سدیس کی میٹرک امتحانات میں شاندار کارکردگی، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی طرف سے محمد سدیس کی بھرپور حوصلہ افزائی،وزیراعلٰی نے محمد سدیس کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا۔ دونوں ہاتھوں اور ایک پاؤں سے معذور محمد سدیس نے پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت حالیہ میٹرک امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کیا۔ وزیراعلٰی نے محمد سدیس کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں وزیراعلی ہاوس مدعو کیا۔وزیراعلٰی علی امین خان گنڈاپور نے محمد سدیس کو ان کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام دیا اور محمد سدیس کے تعلیمی اخراجات کے لئے انہیں سکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے محمد سدیس کو لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کی طرف سے محمد سدیس کو آج لیپ ٹاپ کا تحفہ بھی بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے وزیراعلی کی طرف سے لیپ ٹاپ محمد سدیس کے حوالے کردیا۔ بھرپور حوصلہ افزائی پر محمد سدیس نے وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ایسے با صلاحیت طلبہ کی بھر پور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی، محمد سدیس معاشرے کے تمام خصوصی افراد کے لئے رول ماڈل ہے، محمد سدیس نے ثابت کیا کہ اگر حوصلے اور عزم بلند ہو تو معذوری کامیابی کی راہ پر روکاوٹ نہیں بن سکتی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
23 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






