وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ گلگت،وزیر اعلٰی اور گورنر سے بھی ملاقات

وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیرِ اعظم نے گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی رقوم تقسیم کیں۔وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گی.

وزیر اعظم نے گورنر و وزیرِ اعلی گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلٰی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعلٰی گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ریسکیو و امدادی کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا. ملاقات میں وزیرِ اعلی نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کے قیام کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا. ملاقات میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال و ترقیاتی کاموں پر پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی.

جواب دیں

Back to top button