داتا دربار سالانہ عرس اور چہلم حضرت امام حسینؑ: ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی صفائی آپریشن ،260 سے زائد ورکرز نے دربار کے اطراف اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی یقینی بنائی

داتا دربار کے سالانہ عرس اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔260 سے زائد صفائی عملہ دربار کے اطراف تین شفٹوں میں داتا دربار اور چہلم جلوس کے روٹس پر ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پرچہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کے روٹس پر 100 سے زائد ورکرز نے ویسٹ پکنگ کے فرائض انجام دیے۔ دربار اور جلوس کے راستوں پر مینوئل سویپنگ، پانی کا چھڑکاؤ اور مکینیکل واشنگ کی گئی۔بازار نوریہ، چوک نواب شاہ، کشمیری بازار، موچی بازار، ڈبی بازار، پانی والا تالاب اور ترنم چوک میں صفائی ٹیمیں تعینات رہیں۔

راوی روڈ آزادی فلائی اوور، بھاٹی چوک، لوئر مال اور کربلا گامے شاہ میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل یقینی بنایا گیا۔عرس تقریبات اور چہلم کے جلوس کے اختتام تک امام بارگاہوں، مجالس اور دربار کے اطراف صفائی ٹیمیں فرائض کی ادائیگی کے لیے موجود رہیں۔سی ای او ایل بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ صفائی ورکنگ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ اورشکایات کا فوری ازالہ ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم کے ذریعے کیا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیموں سے تعاون پر زائرین اور شہریوں کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

Back to top button