کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صاف لاہور/ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنرلاہور نے صاف لاہور کیلئے ایک ہفتہ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ کوڑا متفرق جگہوں پر پھینکے کے حوالے سے پہلے انتباہی نوٹس، بینرز آویزاں کریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، لاہور سمیت تمام اضلاع میں صفائی کنٹینرز کیبجائے متفرق جگہوں پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی کریں. کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں پہلے مرحلے کے دوران پہلے ہفتے صرف وارننگ دی جائے جبکہ دوسرے ہفتے میں کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق آن سپاٹ جرمانے ہونگے،

جرمانہ صرف ٹھوس اور ڈیجیٹل ثبوت کے ساتھ کریں۔اجلاس میں سی ای او لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت مخصوص 20 سکواڈز متحرک ہونگے جو مختلف ایریاز کو مانیٹر کرینگے، انہوں نے کہا کہ سکواڈز پہلے مرحلے میں مخصوص یونین کونسلز میں متحرک ہونگے، پھر سکواڈز اور دائرہ کار میں اضافہ کیا جائیگا۔کمشنر لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں پہلے مرحلے مخصوص یونین کونسلز و ایریاز میں سکوڈز متحرک کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ستھرا پنجاب پروگرام ہے، صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت قوانین کے اطلاق کیلئے ضلعی سیف سٹیز کیمروں سے مدد لی جائیگی۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ صاف ستھرا شہر ہر شہری کا حق ہے، شہری ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ضرور ادا کریں، انتظامیہ اور شہری ملکر صاف شہر کو یقینی بنا سکتے ہیں۔اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، تمام اضلاع کے ڈی سی ز اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے شرکت کی۔






