محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان کی جانب سے تین ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی

محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان نے دوران ڈیوٹی غفلت، فرائض میں کوتاہی اور غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی پر محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد تین ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہے۔ان اقدامات کا مقصد محکمے میں شفافیت، جوابدہی اور فرائض کی بروقت و موثر انجام دہی کو یقینی بنانا ہے۔ کارروائی کے تحت ایک ملازم کو فرائض سے چشم پوشی اور قواعد کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے،دوسرے ملازم کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر جبری سبکدوش کیا گیا ہے،جبکہ تیسرے ملازم پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے باعث نو (9) سال کے لیے ترقی (پروموشن) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ فاریسٹ قدرتی وسائل کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نےعوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ میں محکمے سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو فراہم کریں۔

جواب دیں

Back to top button