میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ماہ ربیع الاول ایک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے جس میں نبی کریم ﷺاس دنیا میں تشریف لائے اور ہمیں جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکالا اور قرآن مجید کی صورت میں روشد و ہدایت کی وہ روشنی عطا کی جو رہتی دنیا تک ہماری رہنمائی کرتی رہے گی، ربیع الاول کے انتظامات کرنا ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارے لئے سعادت ہے، بارہ ربیع الاول سے قبل تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے علمائے کرام کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، یہ کمیٹی ہر تین ماہ بعد مجھ سے ملاقات کرے گی اور مسائل کو باقاعدگی سے حل کیا جائے گا، علمائے کرام کی نشاندہی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی باقاعدگی سے انسداد تجاوزات کی کارروائیاں شروع کرے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 106 سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے اور روشنی کے اخراجات سے متعلق معاملات پر میں کے۔الیکٹرک سے بات کروں گا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے ہر یونین کونسل میں مکمل فومیگیشن کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ ابن قاسم کلفٹن میں ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان،ڈی آئی جی ٹریفک، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، علماء کرام، مشائخ عظام اور منتظمین جلوس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیات طبیہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ حضور اکرم ﷺ سے سچی محبت کرتے ہیں انہیں اپنے اعمال کے ذریعے اور سنت رسول ﷺپر عمل کرکے عملی مظاہرہ کرنا چاہئے، میئر کراچی نے کہا کہ بیع الاول کے انتظامات کارخیر ہیں اور علماء کرام کی مشاورت سے انہیں ہر ممکن بہتر بنایا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ باغ ابن قاسم میں ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام جشن عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، ثناء خواں رسولؐ اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجلاس کے دوران علماء کرام نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور مختلف مسائل کے فوری حل پر زور دیا، بیشتر مسائل کا تعلق صفائی ستھرائی کی صورتحال، سڑکوں کی مرمت، تجاوازت کے خاتمے، سیوریج لائنوں کے رساؤ، سیکورٹی اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی لوڈشیڈنگ سے تھا، اجلاس میں علماء کرام اور منتظمین جلوس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف علاقوں کے بلدیاتی مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا، میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے شہر کی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جن کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے اور کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال سڑکوں پر پانی جمع نہیں ہوا اور کے ایم سی نے مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے بھرپور طریقے سے کارروائی کی اور آج الحمدللہ کراچی کے تمام بڑی شاہراہیں پر ٹریفک رواں دواں ہے، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے میں ان کے افسران سے بات کروں گا تاکہ لوڈشیڈنگ کے باعث ربیع الاول کی محافل میں خلل نہ پڑے اور ربیع الاول کے حوالے سے جلسے اور جلوس بہتر انداز میں منعقد ہوسکیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو بلدیاتی کام ٹاؤنز کے ذمے ہیں ان سے بھی بات کی جائے گی تاکہ وہ علاقوں کے بلدیاتی مسائل کو اپنے طور پر حل کریں، اس موقع پر علماء کرام نے میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ربیع الاول جیسے مقدس مہینے کے انتظامات کے لئے اجلاس منعقد کیا اور علماء کرام کو مدعو کرکے ان سے مسائل سنے، منتظمین جلوس نے میئر کراچی سے درخواست کی کہ جلسوں اور جلوس کی سیکورٹی کے معاملات بھی مزید بہتر کئے جائیں۔
Read Next
1 دن ago
ایڈمن سوسائٹی میں عمارت منہدم ہونے کا واقعہ،ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکالنا اولین ترجیح ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
کراچی کی ترقی بلاول بھٹو کے عزم کا ثبوت ہے،ترجمان میئرکرم اللہ وقاصی
3 دن ago
گلبائی روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا.*
6 دن ago
مومن آباد فرنٹیئر سے مومن آباد ٹاون روڈ کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے،ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی
Related Articles
بلدیہ عظمیٰ کراچی ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع شرقی میں اولمپئن اصلاح الدین روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان چوک کے پارک کی تزئین و آرائش کے بعد منصوبے کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago


