سموگ سیزن سے قبل پنجاب کے ہاٹ اسپاٹ اضلاع میں انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ

سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی،سلوت سعید نے اسموگ سیزن سے قبل پنجاب کے ہاٹ اسپاٹ اضلاع میں انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں آلودگی کا سبب بننے والے اہم شعبوں: صنعتیں، بھٹہ خشت، تعمیراتی گرد و غبار، اسپتالوں اور پلاسٹک کا فضلہ، اور گندے پانی کے سد باب کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سلوت سعید نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد زمینی سطح پر مؤثر کارروائی، قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور ہوا کے معیار کو بہتر بنا کر صحت عامہ کا تحفظ ہے۔

جواب دیں

Back to top button