*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات، سیکرٹری ہاؤسنگ کا لکشمی چوک اور ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لاہور کے لکشمی چوک اور ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے ہمراہ ڈی جی پنجاب واسا اور ایم ڈی واسا لاہور بھی فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈیوٹی روسٹرم کے مطابق فیلڈ اسٹاف اور ہیلپ لائن کو ہر وقت فعال رکھا جائے جبکہ مون سون ریلیف کیمپس میں عملے کی حاضری بھی یقینی بنائی جائے۔نورالامین مینگل نے لکشمی چوک کے کاروباری افراد اور شہریوں سے نکاسی آب کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔ شہریوں نے بتایا کہ پہلے بارش کا پانی کئی گھنٹوں تک کھڑا رہتا تھا لیکن اب ایک گھنٹے میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق جدید انجینئرنگ حل متعارف کرائے گئے ہیں جنہیں شہری بھی سراہ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہترین سروس ڈیلیوری صرف جدید انجینئرنگ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

جواب دیں

Back to top button