بلدیہ عظمٰی لاہور نے 933غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف ایف آئی آر اور 61 کو سیل کر دیا،رپورٹ

بلدیہ عظمٰی لاہور نے 933غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف ایف آئی آر اور 61 کو سیل کر دیا۔مالی سال 2024۔25 کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوورچارجنگ کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں کی گئیں۔رواں مالی سال آپریشن کو مزید مواثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے گا۔اوورچارجنگ کے خلاف ایم سی ایل، لاہور پارکنگ کمپنی مشترکہ آپریشن کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ایم سی ایل کاشف جلیل کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم نے انسپکٹرز کے ہمراہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوورچارجنگ کے خلاف سمن آباد زون میں 178،گلبرگ زون 189،راوی زون59،علامہ اقبال زون130،داتا گنج بخش زون169،شالیمار زون 90،نشتر زون 94،واہگہ زون 19 اور عزیز بھٹی زون میں5 مقدمات درج کروائے۔61 غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا خاتمہ کیا گیا۔جعلی پارکنگ اسٹینڈز چلانے والوں کو گرفتار کروایا گیا۔ایم سی ایل کی طرف سے یہ ریکارڈ کارروائیاں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button