وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرات اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے -افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں،حکمت سے دیا۔ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گر ا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے-دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے-ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی،عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
6 دن ago





