وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا عید میلادالنبیﷺ پر پیغام!

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عید میلادالنبی پر اہل اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 سالہ یوم ولادت ہم سب کیلئے باعث مسرت و برکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سرکارِ دو عالم پوری کائنات کے لئے رحمت بن کر آئے۔ صادق و امین پیغمبر کی ذات مبارک ہر شعبہ زندگی میں مشعل راہ ہے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسوہ حسنہ کو سختی سے تھامتے ہوئے اسلام کے ابدی پیغام کو اجاگر کرتے رہیں۔ انہوں نے پنجاب میں جاری بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب کے صدقے متاثرین سیلاب کی مشکلات آسان فرمائے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ جشن میلادِ مصطفٰی (ص) مناتے ہوئے ہمیں اپنے بے گھر بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ آج کے دن ہمیں اپنے نادار بہن بھائیوں کا ہاتھ تھامنے کا عزم کرنا چاہیئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد و بحالی کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم مسلسل متحرک ہے۔ انشااللہ یہ مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا۔ ذیشان رفیق نے اپیل کی کہ پاکستان کے مسلمان رحمت کے اس دن کے موقع پر خصوصی نوافل ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ درود کا ورد کریں۔ مصطفٰی جان رحمت پر لاکھوں سلام، شمع بزم ہدایت پے لاکھوں سلام۔

جواب دیں

Back to top button