کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ہنہ کے پہاڑوں کو سرسبز و شاداب بنانے اور درخت لگانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کلیم اللہ سمیت محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہنہ جھیل کے پہاڑوں پر درخت لگانے اور انہیں سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے پلان مرتب کیا جائے گا۔ اس موقع پر پانی کی دستیابی، زیر زمین پانی کی صورتحال، موسمی حالات اور موزوں درختوں کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مون سون کے دوران کوئٹہ میں شجرکاری کی گئی ہے جبکہ مستقبل میں کوئٹہ کے موسم کے مطابق درختوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع فزیبلٹی رپورٹ مرتب کی جائے گی جس میں ان درختوں کی نشاندہی کی جائے گی جو مقامی ماحول میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں اور کم پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہنہ کے پہاڑوں پر زیتون، انجیر، انار، پستہ اور دیگر فروٹ ایبل پودے لگانے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پہاڑ نہ صرف سرسبز ہوں بلکہ عوام کی معاشی ضروریات بھی پوری ہو سکیں۔ اس ضمن میں درختوں کی ٹیسٹنگ، سروائیول اور دیگر پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے فیلڈ وزٹ کر کے عملی پلان تیار کیا جائے تاکہ تمام عوامل کو دیکھتے ہوئے منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے درخت لگائے جائیں جو تیزی سے نشوونما پاتے ہوں اور انہیں کم سے کم پانی درکار ہو۔ اسی طرح اسکولوں اور کالجوں میں بھی شجرکاری مہم کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ معاشرے میں ماحول دوست رویوں کو فروغ دیا جا سکے۔
Read Next
2 دن ago
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت عیدالفطر کی پیش نظر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس
2 ہفتے ago
*کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مٹن اور بیف ایسوسی ایشن کا اجلاس*
4 ہفتے ago
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
فروری 16, 2026
*کوئٹہ ماسٹر پلان: شہر کی توسیع اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس*
فروری 5, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ واٹر سیکیورٹی اور ریزیلینس ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس
Related Articles
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کا اجلاس
جنوری 29, 2026
بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےگڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد
دسمبر 27, 2025




