وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی مریم نواز شریف ہر لحاظ سے پنجاب کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہیں۔ وزیراعلٰی کے مقرر کردہ ستھرا پنجاب کے اہداف بالکل واضح ہیں جنہیں ضرور حاصل کریں گے۔ وہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آٹھ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے صوبائی وزیر کو اپ ڈیٹ کیا۔ وزیر بلدیات نے سالڈ ویسٹ آئوٹ سورسنگ کے عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق تحصیل کی سطح پر کنٹریکٹر کا انتخاب مکمل کیا جائے گا۔ نئے سسٹم کی فعالیت سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ کنٹریکٹرز کے ساتھ 4 سال کا کنٹریکٹ ہوگا جس کی ہر سال تجدید ضروری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ کے عمل میں ممکنہ چیلنجز کا اندازہ ہے ان کا موثر حل نکالیں گے۔ وزیر بلدیات نے سی ای اوز کو اگلے ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک کنٹریکٹرز کے انتخاب کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئوٹ سورسنگ کے بعد گھروں، مارکیٹوں اور دفاتر سے ویسٹ کولیکشن کے علاوہ گلیوں اور نالیوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی کے ستھرا پنجاب مشن کی تکمیل کا کام ترجیحا آگے بڑھا رہے ہیں۔ پہلی بار دیہات میں بھی شہروں جیسا صفائی کا ماڈل پراجیکٹ رائج ہوگا۔ عوام کے تعاون ستھرا پنجاب کا ویژن انشااللہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
سندھ حکومت نےعید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
15 گھنٹے ago
*بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2026ء کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری*
16 گھنٹے ago
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر جامع عید صفائی پلان کی منظوری،کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا طویل جائزہ اجلاس
3 دن ago
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ اسٹیڈیم روڈ پر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ
Related Articles
پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس کی تنصیب شروع ہوگئی، تمام سکیموں میں صرف لائننگ والے پائپ استعمال کئے جائیں گے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
4 دن ago




