شہر لاہور میں بسنت کا جشن جاری۔۔ صوبائی وزراء بھی جشن بسنت سے محظوظ ہوتے رہے۔اندرون لاہور موہنی روڈ کی چھت پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے گڈے اڑائے اور پیچے لگائے۔صوبائی وزیر بلال یاسین اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایک ہی چھت سے گڈے اڑائے اور پیچے لگائے۔۔رنگ برنگے گڈوں کے فضا میں پیچوں سے شائقین کا شوروغل بھرپور رہا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ڈور پکڑاتے رہے۔ اندرون لاہور کی فضا*بو کاٹا* *او گئی جے*کی آوازوں سے گونجتی رہی۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم۔نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے لاہور کی روایت کو زندہ کیا، حفاظتی تدابیر اپنانا اب ہماری ذمہ داری ہے۔ بسنت کے تینوں روز لاہور کے ہر علاقے میں جشن بسنت اور روائتی کھابے چلیں گے، جو زندہ دلان لاہور کی پہچان ہے۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago






