*نادرا کے وفد کی چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سے ملاقات*

نادرا کے ایک وفد نے چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں نادرا اتھارٹی بورڈ کے ارکان ڈاکٹر معظم خٹک اور ڈاکٹر رحیم اعوان، ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ عامر علی خان، چیف لیگل آفیسر منیب چیمہ اور ان کی لیگل ٹیم کے ارکان شامل تھے۔شرکاء نے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا۔

جواب دیں

Back to top button