تحریک انصاف لاہور نے بلدیاتی انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی اور پالیسی کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی جو یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی بنیاد رکھے گی۔بلدیاتی انتخابات میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی یونین کونسلوں اور بلدیاتی سربراہان کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی سفارش کرے گی ۔اس سے قبل تنظیم سازی پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔اس کمیٹی کے کنوینرز شیخ امتیاز احمد (ایم پی اے) اورفرخ جاوید مون (ایم پی اے) ہیں دیگر ممبران میں حافظ ذیشان رشید (جی ایس پی ٹی آئی لاہور)،عاطف خان میو (ایل جی قانون سازی 2022 میں شامل)
،حاجی فیاض (سابق ناظم)، میاں ندیم (بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا)،چوہدری ندیم (سابق ناظم)
ملک قیصر (سابق ٹکٹ ہولڈر)،حاجی طارق فیروز (سابق ناظم) اور وقار طور ایڈوکیٹ شامل ہیں۔یہ لوکل گورنمنٹ کمیٹی لاہور ضلع کے لئے ہے۔






