کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے بیساکھی میلہ انتظامات جائزہ کے لئے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا لنگر خانہ، جدید سکینرز و دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ صاحب اور ڈی پی او ننکانہ نے انتظامات پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان میں عارضی ہسپتال قائم ہو چکا ہے اور مزید ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وارڈز مختص کی گئیں ہیں، 2ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ننکانہ سٹی اور شاہرات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی سمیت 24 گھنٹے پولیس پٹرولنگ ہوگی۔ کمشنر لاہور کو ریسکیو، ٹریفک پلان اور پارکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ 10اپریل تا 14اپریل بیساکھی میلہ ہوگا، بیساکھی میلہ شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ رہےہیں، بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے تین تا پانچ ہزار غیر ملکی سکھ یاتری بھی آئیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فارن ڈیسک قائم ہوچکے ہیں سکھ مہمان محکموں کے ساتھ رابطہ میں رہیں، بیساکھی میلے کیلئے پروٹوکول، صفائی، سکیورٹی، میونسپل انتظامات مکمل ہیں، سکھ یاتریوں کی رہائش، سیکورٹی سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے گیے ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوردواروں کی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھے، گوردواروں میں بجلی ترسیلی نظام کو محفوظ بنایا جائے، فوڈ اتھارٹی لنگر و دیگر کھانے پینے والی اشیاء کو لازمی چیک کریں، متعلقہ ادارے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہور نے شائع کیا انٹرنیشنل ایونٹ ہے ٹیم ورک سے کام کریں سہولیات میں کوئی کمی نہ رہے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے مریضوں کے لواحقین سے بات چیت کی اور ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات بارے دریافت کیا۔بعد ازاں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع ننکانہ صاحب میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




