*سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا لاہور کے مختلف سہولت بازاروں کا دورہ*

وزیر اعلی پنجاب کا عوام کو مستقل ریلیف کی فراہمی کا مشن۔۔۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے لاہور کے مختلف سہولت بازاروں کا دورہ کیا،شادمان اور مادر ملت میں زیر تعمیر سہولت آن دی گو بازاروں بارے ڈی جی سہولت بازار اتھارٹی نوید رفاقت نے بریفنگ دی،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے سہولت آن دی گو بازاروں کو جلد مکمل کرکے اگلے ماہ تک آپریشنل بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو تمام بازاروں میں فوڈ سیفٹی اور اشیاء کا معیار چیک کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول نے سہولت بازاروں میں آئے صارفین سے قیمتوں اور اشیاء کے معیار بارے دریافت کیا، علاوہ ازیں شکایات سیل، وضو خانہ اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ لسٹوں سے اشیاء کے نرخوں میں فی کلو 2 سے 5 روپے فی کلو کمی پر دستیاب ہوں گی، ٹاؤن شپ بازار کے پلے لینڈ میں موجود بچوں کے جھولوں کی فزیکل سرٹیفیکیشن کروانے کی ہدایات دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے پوائنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، تمام تحصیلوں میں سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے پر تیزی سے کام جاری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اشیاء کے معیار اور ارزاں نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پراجیکٹس سہولت بازار روشن ضمیر اور کنسلٹنٹ پرائس کنٹرول ملک مقصود احمد بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button