چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد بائی سائیکل لین پراجیکٹ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران نے شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا ۔انہوںں نے کہا کہ سائیکل ٹریکس منصوبے میں ایکٹیویٹی زونز اور الیکٹرک بائیکس کے لئے چارجنگ پوائینٹس بنائے جائیں.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بائی سائیکل لین منصوبے کا اہم مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے شہریوں کو متبادل ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر ہوگی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی ےاسلام آباد میں ملٹی موڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کو فروغ دے رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فیز ون میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مارگلہ روڈ، F-6 اور سیکٹر G-6 میں ماحول دوست سائیکلنگ ٹریکس بنائے جائیں گے ۔انوں نے کہا کہ منصوبے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہااسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو ماحول دوست بنانے کی طرف یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا.
Read Next
1 دن ago
نادرا کی منتخب خدمات مزید 1000 ای سہولت فرنچائزز پر فراہم
4 دن ago
حکومت نے عید الفطر پر 2 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا
6 دن ago
عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری جعلی حکومت اور ان کے ہینڈلرز پر ہوگی،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس
6 دن ago
*Interior Minister Mohsin Naqvi Directs Effective Red Zone Management and Improved City Services*
6 دن ago
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا یوم القدس کے حوالے سے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ
Related Articles
*پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود، وزیراعظم کا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم*
2 ہفتے ago
*اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا*
2 ہفتے ago




