نادرا ریجنل ہیڈآفس کراچی کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی خان نے سندھ کےوزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں سول رجسٹریشن کی آن لائن خدمات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈی جی نادرا نے معزز وزیر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی خصوصیات اور افادیت پر بریفنگ دی جس کے ذریعے شہری شناختی دستاویزات اور سول رجسٹریشن سے متعلق بیشتر خدمات گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات کو سندھ بھر میں پیدائش، شادی، وفات اور طلاق کے اندراج اور سرٹیفکیٹس کے اجراء کی خدمات کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اب اس ایپ کے ذریعے سندھ کے تمام اضلاع میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے آن لائن درخواست اور اجراء ممکن بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نادرا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے صوبہ سندھ میں ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی سہولت کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو خدمات کی فراہمی تیز اور شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ سینئر صوبائی وزیر نے ڈی جی نادرا کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ نادرا کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور ان اقدامات کی ہر ممکن حمایت کرے گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
24 گھنٹے ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
2 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Related Articles
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
3 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
4 دن ago



