محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ماحولیاتی و سماجی اثرات نہ ہونے کے برابر ہونے پر چھوٹے کاروباروں کی 30 کیٹیگریز کو چھوٹ کی منظوری دے دی ہے،نوٹیفکیشن

انوائرمنٹل پروٹیکشنل ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلہ میں ان کاروباری اقسام کی فہرست اور نوٹیفکیشن کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق

ماحولیاتی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت سے مستثنیٰ پروجیکٹس کے لیے ماحولیاتی تحفظ کی شرائط کے حوالے سےصوبائی کابینہ نے 05.08.2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 19 کے سیکشن 12 کے تحت ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے نہ ہونے کے برابر چھوٹے کاروباروں کی 30 کیٹیگریز کو چھوٹ دینے کی منظوری دی ہے۔ مذکورہ مستثنیٰ منصوبوں کی فہرست کو ضمیمہ A میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997 اور اس کے تحت بنائے گئے رولز، ریگولیشنز، سٹینڈرڈز، آرڈرز، انسٹرکشنز وغیرہ کے تحت وقتاً فوقتاً نگرانی، معائنہ اور تعمیل کی جانچ کی اپنی ضابطہ کار ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button