وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر مؤثر عملدرآمد کے لیےایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہر بھر میں تمام کمرشل مارکیٹس، شاہراؤں، یو ٹرنز اور سروس لینز پر صفائی انتظامات کے لیے عملہ تعینات ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر فیروز پور روڈ، جیل روڈ، شادمان مارکیٹ، لکشمی چوک، گلبرگ، برکت مارکیٹ، بیڈن روڈ اور ٹیمپل روڈ سمیت دیگر اہم تجارتی مراکز اور شاہراؤں پر مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا۔ صفائی ٹیمیں روڈ سائیڈ پر جمی مٹی کلئیر کر نے اور مارکیٹس میں ویسٹ کولیکشن کے لیے متحرک رہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا لاہور ہی ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے تمام افسران و ورکرز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ تمام ٹاؤن مینجرز کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اپنے اپنے ٹاؤنز میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو یقینی بنائیں تاکہ صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہ رہ جائے۔عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ گھر کے باہر نہ پھینکیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں یا سوشل میڈیا کے ذریعے کمپنی سے رابطہ کریں۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






