بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے سابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز)بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے کئے سابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا کر بلدیاتی ملازمین کی مشکلات میں کمی لائی جا کر ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے کئی بلدیاتی اداروں کے ملازمین گذشتہ کئی کئی ماہ سے تنخواہوں ، پنشن ، گریجوٹی اور ڈیتھ گرانٹ سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ان کا ایک ہی حل اکاونٹ فور ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کے ملازمین اور پنشنرز ایک ماہ کی تنخواہ اور پنشن سے محروم ہیں جب کہ TMA ڈیرہ اسماعیل خان کے ملازمین 6 ماہ کی تنخواہوں اور پنشنرز ایک سال کی پنشن سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ TMA ٹانک

کے ملازمین اور پنشنرز 4 ماہ کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ TMA پرووا (ڈیرہ اسماعیل خان) کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن گزشتہ 2 ماہ سے واجب الادا ہے جب کہ کئی دیگر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز بھی گزشتہ کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں سے محروم چلے آ رہے ہیں۔اسی طرح کئی بلدیاتی اداروں کے مرحوم ملازمین کی بیوائیں ڈیتھ گرانٹ اور ریٹائرڈ ملازمین سالا ہا سال سے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی پنشن گریجویٹی کے انتظار میں اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی مشکلات سے گزار رہیں ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں ، ہنشن ، گریجویٹی اور ڈیتھ گرانٹ کے بقایاجات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادروں کے ملازمین اور پنشنرز گزشتہ کئی مہینوں سے مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے بچے بھوک و افلاس اور فاکوں سے ھمکنار ہیں۔ لوکل گورنمنٹ *ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ *خیبرپختونخوا ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ، سیکریٹری مالیات، وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز ، مرحوم ملازمین کی فیملی کو ڈیتھ گرانٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن گریجویٹی کی بلاتاخیر ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button