ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ہائوسنگ سکیموں کے قیام میں مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے نڑوالا روڈ کینال روڈ چک نمبر 208 میں مجموعی طور پر پانچ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور موقع پر موجود دفاتر کوسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو بعض ہاوسنگ سکیموں میں غیرقانونی توسیع یا دیگر نوعیت کی خلاف ورزیاں جاری تھیں جن کے خلاف آپریشن کرکے چار دیواروں، گیٹ اور دیگر ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا اور موقع پر موجود دفاتر کو سیل کردیا گیا۔ جن ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ہیں ان میں چک نمبر208 رب کی اراضی پر قائم کر جانیوالی ماڈل سٹی i توسیعی بلاک، ماڈل سٹی ایگزیکٹو بلاک اور نور ایگزیکٹو بلاک، نڑ والا روڈ چک نمبر 214 ج ب میں البراق ویلی اور چک نمبر218 ج ب میں النور سٹی شامل ہیں۔ ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ قانون شکنی سے باز رہیں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button