کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب انتظامات اور ٹریفک روانی جائزہ کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے شادمان، گلبرگ، لبرٹی، قذافی، ظہور الہی روڈ سڑکوں و علاقوں کے کلیرنس عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔
کمشنر لاہور نے ایمرجنسی کیمپس کا دورہ کیا اور نکاسی آب عمل کو تیز کرنے ٹریفک روانی بحالی کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ آج لاہور کے تمام علاقوں میں 112.5 ایم ایم موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر ایجنسیز فیلڈ میں متحرک رہیں، پانڈنگ ایریاز کلیرنس کیلئے واسا فیلڈ ٹیمیں پوری استعداد سے کام کررہی ہیں۔






