وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعلٰی نے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل کمپلیکسز کے لئے زمین کی خریداری ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ نئے کمپلیکسز سے عوام کو خدمات اُن کی دہلیز پر ملیں گی،

وزیراعلی نےصوبائی پاور ٹرانسمشن لائن پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی . صوبے کی اپنی ٹرانسمشن لائن سے صنعتوں اور عوام کو سستے نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ صنعتی شعبے کو ترقی دے کر بےروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوگا، ترقیاتی منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنائی جائے، عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر کی گنجائش نہیں. اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے شرکت کی۔






