ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے88املاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد، گلشن راوی، ڈیفنس روڈ، فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، نیسپاک سوسائٹی ، جی سی پی اور جوہر ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرسمن آباد اور گلشن راوی میں 20املاک، فیصل ٹاؤن اورماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 20املاک، نیسپاک سوسائٹی میں 15 املاک، جی سی پی اور جوہر ٹاؤن میں 23 املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ پر10املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، کلینک،فارمیسی، پراپرٹی آفس،بیوٹی سیلون، آٹوورکشاپ،کالج،الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Read Next
8 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کازیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
1 ہفتہ ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
1 ہفتہ ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
1 ہفتہ ago



