ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا فیروز پورروڈ، رکھ چندرائے روڈ، برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن،گلبرگ، ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو، جوہرٹاؤن،کینال روڈ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پورروڈ، رکھ چندرائے روڈ، برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن،گلبرگ، ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو، جوہرٹاؤن،کینال روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پورروڈ پر فٹ پاتھ کی مرمت و بحالی کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ چند رائے روڈ پر سیوریج ڈالنے کے بعد سڑک کی ری سٹوریشن کا کام جلد شروع کیاجائے۔ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو روڈ کو صاف کر کے کرب سٹون نصب کیے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کینال روڈپر ساینیج اور گینٹری کو بہتربنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ وائے جنکشن برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کی جیو میٹری کو بہتر کیاجائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے فٹ پاتھ تعمیر کیے جائیں۔اس موقع پرایم ڈی واسا، چیف انجینئر اسرار سعید،پراجیکٹ ڈائریکٹرز ودیگر متعلقہ افسران بھی ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button