لاہور میں موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر آپریشن ٹیمیں تمام شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں متحرک رہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے خود بھی شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے شاہراؤں کی کلیئرنس کا جائزہ لیا۔بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لیے شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے صفائی عملہ تعینات کیا گیا۔ جبکہ6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا دوران بارش جاری آپریشن کے بارے میں کہنا ہے موسلادھار بارش میں بھی صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ نکاسی آب یقینی بنانے کا عمل جاری رہا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے نور جہاں روڈ، لبرٹی مارکیٹ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ پر شاہراہوں کی کلیئرنس جبکہ شادمان مارکیٹ، قرطبہ چوک،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔لکشمی چوک،مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہاؤس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی ستھرائی یقینی بنائی گئی۔ سرکلر روڈ، فورٹ روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، آزادی چوک پر صفائی ٹیمیں متحرک رہیں۔مزید برآں تمام ٹاؤن مینجرز کو بھی فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ دوران بارش شاہراؤں میں بکھرا کوڑا کرکٹ نکاسی آب میں خلل کا سبب بنتا ہے،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






