وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ جنگلات کے شعبے میں صوبائی حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے، اس شاندار پیشرفت پر محکمہ جنگلات اور پارٹنر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ عالمی کاربن کریڈٹ مارکیٹ میں شراکت کے لئے بنیاد فراہم کرے گا، اس سے صوبائی حکومت کو گرین فنانس جیسے جدید مالیاتی ذرائع تک رسائی ممکن ہوگی، یہ میپنگ صوبے کی ماحولیاتی، معاشی اور سماجی ترقی کے لئے ایک جامع ماڈل کا کردار ادا کرے گا۔پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ دس سالوں کے دوراں صوبے میں جنگلات کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، یہ کامیابیاں جنگلات اور ماحولیات سے متعلق بانی چئیرمین عمران کے وژن پر عمل سے ممکن ہوا ہے، جنگلات کے فروغ کے لئے عمران خان کے وژن اور کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ خیبر پختونخوا کے جنگلات کا رقبہ پورے ملک کے جنگلاتی رقبے کا 46 فیصد ہیں، صوبے کے جنگلات ملک کے 50 فیصد کاربن جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہیں، کاربن کریڈٹ کی مد میں صوبے کو 100 ملین ڈالر سالانہ آمدن متوقع ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت کاربن کریڈیٹ کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، صوبے میں جنگلات کے رقبے کو مزید بڑھانے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں، حکومتی کوششیں تب تک موثر نہیں ہو سکتیں جب تک عوام اس میں اپنا حصہ نہ ڈالیں۔ عوام جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں، عوام غیر مستعمل زمینوں اور اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
Read Next
19 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
20 گھنٹے ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
3 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
5 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago


