جشن عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تیاریاں عروج پر،214 مساجد کی واشنگ مکمل کر لی گئی، 120 سے زائد چھوٹے بڑے جلوسوں کے روٹس پر ورکرز تعینات

جشن عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تیاریاں عروج پر ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر شہر بھر میں ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔ محفل میلاد مصطفی کی مناسبت سے لاہور کے 9ٹاؤنز میں 214 مساجد کی واشنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 120 سے زائد چھوٹے بڑے جلوسوں کے روٹس پر ورکرز تعینات ہیں۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد سینٹری ورکرز میلاد کی محافل اور مساجد کے گرد ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کے لیے کرشن نگر، اسلام پورہ بازار، عالمگیر روڈ، موہنی روڈ پر صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔ فورٹ روڈ، بھاٹی گیٹ، اردو بازار، گوالمنڈی بازار میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے جبکہ تمام اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ بھی کی جارہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button