ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدرکی ہدایت پر مون سون کی بارش میں نظام زندگی کو کسی تعطل سے بچانے کیلئے رسپانس ٹیموں میں اضافہ کردیاگیا ہے، واسا کی رسپانس ٹیموں کے ساتھ ایم سی ایل کی فیلڈ ٹیمیں ری سٹرکچر کر کے فیلڈ میں اتار دی گئی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا جامع رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمدجاری ہے۔ واسا کے کیمپ شہر کی حدود میں فوری رسپانس کررہے ہیں، ایم سی ایل کی طرف سے اطرافی مقامات کلئیر کروائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی فیلڈ میں نگرانی بڑھا دی اور بارش میں سڑکوں پر گرنے والے درخت ہٹانے کیلئے سپیشل ٹیم متحرک رہے گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکے مطابق ایم سی ایل کی ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں اور کرینیں رین ایمرجنسی رسپانس میں حصہ لیں گی۔شہر کے ہر علاقہ میں واسا اور ایم سی ایل کیمپس مکمل فعال رہیں گے۔شہر بھر میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے مکمل الرٹ ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے بارش میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ والدین بچوں کو بارش کے پانی میں نہانے یا کھیلنے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔ شہری دیواروں اور درختوں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
کمشنر لاہور مریم خان کا سہولت بازار وحدت کالونی کا دورہ
4 دن ago
گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی بھرپور کارروائیاں
4 دن ago
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس
5 دن ago
پیٹرول صورتحال۔شہریوں کے ریونیو کیسز /کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل سطح جائزہ اجلاس
6 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا مرکزی جلوس روٹ انتظامات جائزہ دورہ۔*
Related Articles
*شہر میں“ ہینگنگ وائرز”خاتمہ پلان،کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا کوئینز روڈ کا اچانک دورہ*
1 ہفتہ ago
*سرکاری نرخناموں کا آویزاں ہونا لازمی ہے۔سپاٹ چیکنگ ہورہی ہے۔زیرو ٹالرنس ہے۔کمشنر لاہور مریم خان*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور مریم خان کی زیرصدارت اجلاس/لیسکو کی 503ٹیمز تشکیل۔ ہیگنگ وائرز خاتمہ پلان دو دن میں طلب*
2 ہفتے ago



