وزیراعلیٰ پنجاب کا زرعی انقلابی اقدام ۔ گرین ٹریکٹرز کسانوں کے حوالے کر دیے گئے ۔ ضلع شیخوپوره میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے ضلع کونسل ہال میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ممبر قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، ممبرز صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، رانا طاہر اقبال ، چوہدری وسیم انجم سندھو ، عطیہ افتخار سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر راہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب میں 10 لاکھ روپے سبسڈی کے تحت 232 کسانوں میں گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کا آغاز کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور ، ایم پی اے پیر اشرف رسول ، رانا طاہر اقبال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے خوش نصیب کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر کاشتکاروں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین اور تاریخی پیکج دینے پر انکا شکریہ ادا کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور انکی ترقی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہے ، کاشتکار حکومت پنجاب کی سہولیات سے استفادہ کر کے زراعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کیلئے تاریخی کسان پیکیج متعارف کروایا ہے ، گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت فی ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ، کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام سہولیات انکی دہلیز تک باآسانی پہنچائی جا رہی ہیں ۔
Read Next
1 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


